سپیکرواقعہ میں ملوث نہیں تو تحقیقات کروائیں۔۔فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسمبلی میں داخل نہ ہونے پر کہنا تھا کہ نہیں سمجھتی کہ میں سپیکر پنجاب کے نشانے پر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی لسٹ میں میرا نام 19 ویں نمبر پر تھا جو بعد میں کاٹا گیا۔لسٹ میں نام نہ شامل ہونے پر حیرانی ہوئی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ وزیراعظم نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ویراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر سپیکر اس میں ملوث نہیں تو انہیں تحقیقات کرانی چاہئیں۔
سابق معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ سپیکر اسمبلی کے کہنے گیسٹ لسٹ سے میرا نام نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کا ایسا مزاج نہیں کہ وہ کسی کو ٹارگٹ کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں سیالکوٹ میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور وفاق میں ذمہ داری دینے کے حوالے سے اسلام آباد دوبارہ ملاقات کے لئے بلوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استعفے تیار ہیں ۔جب کہیں گے پیش کردینگے ۔ ارکان اسمبلی کی جہانگیر ترین کو یقین دہانی