اداکا رہ غنا علی نے شو ہر کی دولت سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے دولت مند ہونے کی افواہوں پر حقا ئق واضح کر دئیے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق غنا علی امیر شخص سے شادی کے مسلسل کمنٹس ملنے پر اگرچہ پہلے بھی جوابات دے چکی ہیں لیکن اب انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت کردی کہ ان کے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے۔
حال ہی میں غنا علی نے شوہر عمیر کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی تصاویر شیئر کی تو شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کیے ۔ ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے منفی کمنٹ والوں کو ڈانٹا مگر خود بھی غلط بات کہہ ڈالی۔
آر خان نامی سو شل میڈیا صا رف نے دوسروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک جواب حاصل کرنے کے لیے اداکارہ کی پوسٹ پر غلط غلط کمنٹس کر رہے ہیں مگر ایسے لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ اداکارہ نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے شادی کی ہے؟
کمنٹ پر غنا علی نے بھی جواب دیا اور واضح کیا کہ ان کے شوہر کتنے امیر ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اگرچہ ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں اور نہ ہی انہیں اتنے پیسوں کی ضرورت ہے مگر وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔
غنا علی نے لکھا کہ وہ یہاں کسی کو وضاحت دینے کے لیے نہیں بیٹھیں اور ہر کسی کو اپنے کام سے کام سے رکھنا چاہیے، دوسروں کی زندگی میں خام خواہ کی دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے شوہر اچھی ملازمت کرتے ہیں اور دونوں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں مگر لوگوں کی جانب سے کیے گئے منفی کمنٹس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ شوہر نہ تو اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی ان کے پاس بہت زیادہ دولت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نو ر بخاری کا شو ہر کی سا لگرہ پر دلچسپ پیغا م