فضائی حملے۔۔امریکا باز آجائے۔۔طالبان کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )فضائی حملوں کے بعدطالبان نے کہاہے کہ امریکا افغانستان میں مزید مداخلت سے باز رہنا چاہئے۔
عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دوحہ میں موجود طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔طالبان نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں مزید مداخلت نہ کرے۔
ادھرطالبان سے جھڑپوں اور امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک جب کہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا۔ فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں سے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع نمبر 2 اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا تھا کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہوگیا، اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کر ینہ کپو ر کرن جو ہر کے شو میں اپنے تیسرے بچے کو متعا رف کروانے کیلئے بے چین