(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغان مسئلے پر پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیلی گئی۔افغان سرزمین کو ہمارے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کا سفیر گرفتار کرکے امریکا کو دیا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ڈس الفولیب کے ذریعے پروپیگنڈہ کیا۔ بھارت نے پاکستان مخالف 2500 ویب سائٹس بنا رکھی تھیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ امریکی اخبار نے پاکستانی صحافی کے تین آرٹیکلز شائع کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حق میں اپنے ہی رپورٹر ز نے کوئی خبر نہیں شائع کی۔
فواد چودھری نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کے بیانیے کی ترویج کی ذمہ داری دیگر اداروں کو سونپ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ریاستی اداروں کو بری طرح تباہ کیا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی حاضر سروس ملازم کلبھوشن کو پاکستان کی سرزمین سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب ۔۔ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا