فضل الرحمان اور اماراتی سفیر کی پیر پگاڑا سے ملاقاتیں۔والدہ کے انتقال پر تعزیت

Aug 09, 2021 | 22:36:PM

(24نیوز) جمعیت علماءاسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حروں کے روحانی پیشوا اورجی ڈی اے کے سربراہ پیرصاحب پگارا سے ان کی رہائشگاہ پرجاکران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
 اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، پیر صدرالدین شاہ راشدی ، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ دیگربھی موجود تھے۔
 دریں اثنامتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے بھی راجہ ھاﺅس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے خصوصی ملاقات کی اور والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔ ملاقات کے دوران سیاسی ، سفارتی ، علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
 یہ بھی پڑھیں۔اداکا رہ غنا علی نے شو ہر کی دولت سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے

مزیدخبریں