ایران میں ہر 2 منٹ بعد ایک فرد کی کورونا وا ئرس سے فو تیدگی کا انکشاف

Aug 09, 2021 | 23:56:PM
ایران میں ہر 2 منٹ بعد ایک فرد کی کورونا وا ئرس سے فو تیدگی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تو کورونا وبا کا فی حد تک کنٹرول میں ہے مگر ہمسایہ اسلامی ملک ایران میں کورونا وبا ایک بار پھر بے قابو ہوگئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایران کے سرکاری ٹی وی  کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے  کہ ملک میں ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کورونا سے دم تو ڑرہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی، جسے یقینی بنانا ضروری ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورکئی شہروں کےہسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے بستر ختم ہو چکے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سست ویکسینیشن پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ 8 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں اب تک صرف 4 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر2 سیکنڈمیں ایک شخص کورونا سے متاثر ہورہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے دم تو ڑرہا ہے۔

یا د رہے کہ   ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ساختہ ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

 صدر ابراہیم رئیسی ' نے اتوار کو  ایرانی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی اب انہو ں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے نایاب باز کی نیلامی ہو گئی۔۔قیمت جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا