خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Aug 09, 2022 | 09:56:AM
خیبرپختوںخوا حکومت،نئی ہاؤسنگ سکیم،منظوری،اجرا
کیپشن: محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں مجوزہ رہائشی منصوبے پر غورو خوض کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں میں ایک نئی ہاؤسنگ سکیم کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اس ضمن میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اس مجوزہ رہائشی منصوبے پر غورو خوض کیا گیا۔

بنی گل ٹاؤن شب کے نام سے مجوزہ رہائشی منصوبے کو بنوں لکی روڈ سے متصل جنوبی حصے میں قائم کیا جائے گا، جس میں دور جدید کی تمام شہری سہولیات دستیاب ہوں گی۔

 وزیراعلیٰ نے پروانشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس جلد کو بلا کر باقاعدہ منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔