یوم عاشور پر صدر اور وزیراعظم کا اہم پیغام،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوم عاشورہ پرصدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسینؓ نے کربلا میں حق کی خاطر اپنا سر کٹوا دیا مگرباطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے۔آج کے دن حضرت امام حسینؓ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کیا ۔حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی،حق و صداقت کی خاطر اہل بیت،جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا، جذبہ ِایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں، بالخصوص سیلاب متاثرین کی خدمت کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور حق وباطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی قیادت میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، آج اسلام انہیں قربانیوں کی بدولت زندہ ہے۔اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانی قوم کو خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے، حضرت امام حسینؓ کے فلسفہ شہادت کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔