عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا: شیخ رشید

Aug 09, 2022 | 10:43:AM
شیخ رشید, عمران خان, ٹویٹ, ملکی سیاست, افغانستان, پاکستان
کیپشن: پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا: شیخ رشید/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں، مشرف نے چینل لائسنس دیئے، مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں، آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں، عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حساس ترین مرحلے پر 12 اگست کو 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا، 13 اگست کی رات 11 بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔