گرج چمک کے ساتھ بارش: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Aug 09, 2022 | 11:28:AM

 (ویب ڈیسک) کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا: شیخ رشید

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شام کے وقت بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ سمندر میں بھی 10 سے 13 اگست کے دوران شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیر سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

مزیدخبریں