بھارت کے حوالے سے ثانیہ مرزا نے بڑا بیان دیدیا،ویڈیو شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی پیغام شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی،اس ویڈیو میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والے ٹینس کیریئر کے یادگار لمحات میں ثانیہ مرزا کو ہندوستانی پرچم تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میرا بھارت میرا فخر ہے‘‘۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی خاتون ٹینس سپر سٹار ہیں جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر سے اپنے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔