(ویب ڈیسک)وزارت تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا،انتخاب سے قبل ہر امیدوار کو اپنا موقف، سکول کی بہتری کیلئے اپنا پوائنٹ پیش کرنے کیلئے پانچ پانچ منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبا و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، سپورٹس مین اسپرٹ اجاگر کرنے کیلئے سٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے،سٹوڈنٹس کونسل صدر،نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے3 عہدوں پر مشتمل ہو گی۔
ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، اس انتخاب کے ووٹرز کلاس سکس، سیون، ایٹ نائن، ٹین کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ اس بابت باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔سٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداران اور کلاس نمائندے باقاعدہ حلف اٹھائیں گے، باقاعدہ انتخابات موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہر سال اگست میں ہوا کریں گے، اس کے لئے طلبہ و طالبات باقاعدہ مہم چلا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم ہو گیا،پرویز خٹک نے بڑا قدم اٹھا لیا