ملک کو خود مختار بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:عائشہ غوث پاشا

Aug 09, 2022 | 13:00:PM
 ملک,خود مختار, کردار ,عائشہ غوث پاشا,وفاقی وزیر و ماہرِ اقتصادیات, ٹیکس
کیپشن: عائشہ غوث پاشا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر و ماہرِ اقتصادیات عائشہ غوث پاشا  نے کہا کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے، اس لئے عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا،ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 وزیر و ماہرِ اقتصادیات نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، چھوٹی دکانوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لئے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا،عائشہ غوث نے کہا ہے کہ  ملک کیلئے کردار ادا کرنا ہے، اس لئے جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔

یہ بھی پڑھیں:  16 اگست کو الیکشن کا اعلان,شیڈول جاری کردیا گیا