شہباز گل کی گرفتاری: عمران خان کا بڑا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اغوا ہے گرفتار ی نہیں۔
This is an abduction not an arrest. Can such shameful acts take place in any democracy? Political workers treated as enemies. And all to make us accept a foreign backed government of crooks. pic.twitter.com/3NYS1BCjtf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں ؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا، تمام کاروائیاں ہمیں بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے بعد مزید گرفتاریاں: بڑی خبر آگئی
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا ہے۔
خیال رہے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے ؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔