(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف مقدمے کیلئے ان کی بعض پریس کانفرنسز کے مواد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ شہباز گل نے بیوروکریٹس کیخلاف بھی نازیبا باتیں کیں،
ماضٰی میں بھی شہباز گل سیاستدانوں کیخلاف نازیبا گفتگو کرچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، شہبازگل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کو حراست میں لیا گیاتھا تاہم ایک روز بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، سابق وزراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔ شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماؤں کو الرٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم ہو گیا،پرویز خٹک نے بڑا قدم اٹھا لیا