گرفتاریوں کے بدلے گرفتاریاں،پنجاب حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا
(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کی طرف سے گرفتاریوں کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آگئی ۔ پنجاب حکومت نے 25مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق 25مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 25مئی کے تشدد کے واقعات میں ملوث تمام افراد کوگرفتاکیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم بھی جاری کردیا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتاکیا جائے ۔واضح رہے کہ 25مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا جس کے بعد حکومت تبدیل ہوئی تو پنجاب حکومت نے تشدد میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ
پنجاب حکومت کا 25مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
Aug 09, 2022 | 17:44:PM