سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہاکہ یہ امپورٹڈ سرکار امریکہ کے ایما پر آئی ہے، آج کا دن تاریخی اسلام کا اہم دن ہے، تمام مسلمان عاشورہ کا دن منارہے ہیں اورہمارے حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے قاسم سوری کا کہناتھا کہ مجھ پر بھی حملہ کیا گیا، کوئی بھی خوفزدہ نہیں ہوگا، ہر گھر سے عمران خان نکلے گا، 22 کروڑ پاکستانی عوام عمران خان کیساتھ ہے، مونچھوں سے انسان بڑا نہیں بنتا ،اللہ پر یقین ہے قانونی جنگ لڑیں گے۔
قاسم سوری کا مزید کہناتھا کہ آج ان لوگوں نے مہنگائی کے پہاڑ کھڑے کردئے،نیب کے قوانین تبدیل کروادیئے،عوام انہیں نہیں چھوڑے گی،شہباز گل کو جس طرح پکڑا گیا یہ کسی جمہوری ملک میں نہیں ہوتاان کا کہناتھا کہ انہوں نے پاک فوج کے خلاف کیا کیا کہا، ان کو وہ نظر نہیں آرہے،ممنوعہ فنڈنگ کیس کو جان بوجھ کر ابھارا،ہم وہ لوگ ہیں جوپاکستان کے دفاع کے لئے مر مٹنے کو تیار ہیں،الیکشن کمیشن اور ہر چیز ان کے ساتھ تھی ان کو عوام نے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار ، مقدمہ درج