شیخ رشید کی گرفتاری ضرورت نہیں ، رانا ثنا اللہ

Aug 09, 2022 | 19:52:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازگل کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے اور اس مقدمے کے مدعی مجسٹریٹ ہیں، انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، ہم گواہ پیش کریں گے ،فیصلہ عدالت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، میں چاہتاتوشہبازگل کی گاڑی سے ہیروئن برآمدہوسکتی تھی،لیکن ہم ایسے کا م نہیں کریں گے ۔ شہبازگل نے جوبیان دیاوہ دہرانابھی قومی مفادمیں نہیں،فوج ایک منظم ادارہ ہے،پوری قوم اپنے ادارے سے محبت کرتی ہے، پاک فوج کے ڈسپلن کی پوری دنیاقائل ہے۔
وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہداسے متعلق منفی مہم چلائی گئی، عمران خان قوم کوتقسیم کررہے ہیں، قوم کوبھی ادراک ہوگیاہے کہ عمران خان نوجوان نسل کوگمراہ کرناچاہتے ہیں، انہوں نے سازش کے تحت ایک بیانیہ بنایا لیکن سازشی کرداربے نقاب ہوچکے ہیں۔
شیخ رشید کی گرفتاری کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشیدچلے ہوئے کارتوس ہیں،ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے، اگر شیخ رشیدکا کردار سامنے آیا تو ضرور کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا بڑا اعلان

مزیدخبریں