تحریک انصاف کا شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دائر کرایا جائےگا۔ پی ٹی آئی نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے آج ہی درخواست دائرکی جائے گی۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چودھری ایڈووکیٹ درخواست تیار کرنے کے بعد ہائی کورٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی گرفتاری ضرورت نہیں ، رانا ثنا اللہ