تحریک انصاف کے کارکنوں کا 24نیوز کے کیمرہ مین اور ٹیم پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی،پی ٹی آئی کارکنوں کابنی گالہ میں 24نیوز کے کیمرہ مین واجد پر تشدد،بدتمیزی سے روکنے پر 24نیوزکی رپورٹر فرزانہ صدیق پر مغلظات کی بوچھاڑ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے 24 کے کیمرہ مین واجد پر تشدد کیا،کرائم رپورٹر فرزانہ صدیق کے ساتھی کیمرہ میں پر تشدد سے منع کرنے آئے تو نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، بنی گالہ میں فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے کیمرہ مینوں سے بدتمیزی کی،کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مارا۔
کارکنان نے 24 نیوز کے کیمرہ مین واجد پر تشدد کیا، تھپڑمارے،دیگر چینلز کے ساتھی بچاو کے لیے آگے بڑھے تو ان پر بھی تشدد کیا،کارکنان نے نجی چینل کے تین کیمروں کو نقصان پہنچایا۔
میڈیا نمائندوں نے فیصل چوہدری کی پریس کانفرنس میں شدید احتجاج کرتے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا،سنیٹر فیصل چوہدری بے بسی سے کارکنان کو منع کرتے رہے،سنیٹر فیصل چوہدری کے سامنے میڈیا کارکنان پر تشدد کیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے 24 نیوز کے کیمرہ مین اور دیگر پر حملے کی مذمت کی۔
چیئر مین انسانی حقوق کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی موجودگی میں کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا کہا کہ بنی گالا میں چینل 24 نیوز کے کیمر مین پر تشدد کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں، عمران نیازی ہمیشہ سے آزاد صحافت کے دشمن بنے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی اب پاکستان تحریک انصاف نہیں بلکہ پاکستان تحریک انتشار بن چکی ہے، سنیٹر فیصل جاوید کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکنان صحافیوں پر تشدد کرتے رہے،فیصل جاوید سمیت دیگر رہنماءخاموش تماشائی بنے رہے، پولیس کو شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے 24 نیوز کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت کرتے کہا پی ٹی آئی کارکنوں کی 24نیوز کے کیمرہ مین اور ٹیم سے غنڈہ گردی افسوسناک عمل ہے ، میڈیا ٹیم پر حملہ اظہار رائے آزادی پر حملہ ہے۔
علاوہ ازیں جے یوآئی کے ترجمان اسلم غوری کی 24 نیوز کے وڈیو جرنلسٹ واجد مغل پر پی ٹی آئی کے تشدد کی مذمت کی، کہابنی گالہ لے باہر پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی میں وڈیو جرنلسٹ پر تشدد افسوس ناک عمل ہے ، میڈیا پر حملہ اظہار رائے آزادی پر حملہ ہے، جے یوآئی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ