(24نیوز)شیخ رشید احمد کے گھر چھاپے کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہناتھا کہ سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناہے کہ آج دس محرم ہے یزیدی قوتوں کو کوئی شرم نہیں، انہوں نے چار گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد گھر پر چھاپہ مارا، لال حویلی میں سفید کپڑوں میں پلٹون بھیجی ہے ، میں نے آدھی جوانی جیل میں گزاری ہے جیل گھبرانے والا نہیں ہوں ، جیل میرا سسرال اور ہتھکڑی میرا زیور ہے، میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں ہوں اور منی لانڈر نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ممکنہ گرفتاری پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا
شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ ،اسلام آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
Aug 09, 2022 | 23:16:PM