(سید زوار حسین کاظمی) بیٹی کی عمر جتنی گھریلو ملازمہ کو 3 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتارہو گیا۔
سرگودھا میں درندہ صفت انسان اپنی بیٹی کی عمر جتنی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، احسان نامی شخص نے 17 سالہ گھریلو ملازمہ کو 3 سال سے بطور گھریلو ملازمہ رکھا ہوا تھا جسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، وہ ملازمہ کو گھر والوں سے بھی نہیں ملنے دیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
بچی کی ماں نے تنگ آ کر ڈی پی او سرگودھا سے بچی کی بازیابی کی درخواست کی، ڈی پی او کی ہدایت پر بھلوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھیڑیا صفت انسان گرفتار کر لیا۔
17 سالہ گھریلو ملازمہ کے پولیس کو دیئےگئے بیان کے مطابق احسان یتیم بچی کے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھکیاں دیتا تھا اور اس نے متعدد بار بچی کی پریگننسی بھی ضائع کروائی تھی۔