(24نیوز) ڈیفنس فیز 5 میں رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر امیر زادے کی اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکورٹی گارڈ پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
لاہور میں دولت کے نشے میں دھت افراد کی جانب سے غربا پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے بعد اب ڈیفنس فیز 5 میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں غلط پارکنگ پر منع کرنے کی پاداش میں سیکیورٹی گارڈ کو ایک امیر زادے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی سی سی ٹی وہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امیر زادہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکیورٹی گارڈ انور خان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور مارکیٹ میں موجود لوگوں کی مداخلت کے بعد اس کی جان بخشی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ملکی حالات سنگین سے سنگین تر ہوگئے، شیخ رشید
متاثرہ ملازم کی مقدمہ کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دینے کے فوراً بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔