’’نماز کیلئے دیر ہورہی ہے‘‘، بابر اعظم کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ’’نماز کیلئے دیر ہورہی ہے جلدی کریں‘‘لنکا پریمیئر لیگ میں انٹرویو کے دوران بابر اعظم کا نماز کیلئے فکرمند ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے، ان دنوں سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
28 سالہ بابر اعظم وہاں نے پیر کو ہونے والے میچ میں اپنی 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کے بعد ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Babar Azam asking the reporters to hurry up as he has to go for prayers. The key to his success Ma Shaa Allah ❤️ #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/MbHysWLVFW
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 7, 2023
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں رپورٹر سے انٹرویو جلد ختم کرنے کیلئے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ میری نماز کا وقت ہورہا ہے مجھے جانا ہے۔"
سوشل میڈیا پر نماز کی ادائیگی کیلئے بابر اعظم کا اصرار مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر کی وجہ سے بابر نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ مجھے نماز کیلئے دیر ہورہی ہے۔