بجلی کی قیمت میں 1روپے 81پیسے فی یونٹ اضافہ
کے الیکٹرک کیلئے بھی بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی،بجلی کی قیمت میں 1روپے 81پیسے فی یونٹ اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا،اس سے قبل مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے بجلی مہنگی کی گئی،جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،سی پی پی اے نے1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 26 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’بس بہت ہوا‘‘ڈاکٹر طاہرالقادری نے بڑااعلان کر دیا
کے الیکٹرک کیلئے بھی بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی،نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کےجون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا،اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 26 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔