حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم آج صدر کو سمری بھیجیں گے

Aug 09, 2023 | 12:08:PM

(24نیوز) حکومت کی تحلیل کا دن آگیا، وزیراعظم شہباز شریف آج صدر کو سمری بھیجیں گے۔ نگران حکومت کی کمان کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کر دیا۔

ادھر حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی محسن نقوی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیرغور ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے  کہ ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے،وزیر اعظم سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن کے 3 نام شیئر کروں گا ۔

مزیدخبریں