نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے:راجہ ریاض

Aug 09, 2023 | 15:23:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے،وزیراعظم آج اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری صدر کو بھجوا دیں گے ۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اکانومسٹ بیک گراؤنڈ والا امیدوار زیادہ موزوں رہے گا ،14 اگست سے پہلے نگران وزیراعظم اپنا حلف لے لیں گے،نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل  کئے ہیں ،اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات جلد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ،خواجہ سعد رفیق نے اصل وجہ بتا دی

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، اگلے تین دن میں نگران وزیر اعظم کا نام فائنل ہوجائے گا، مکمن ہے وزیراعظم سے کل دوبارہ ملاقات ہو۔

راجہ ریاض سے سوال کیا گیا کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوپائی،کیا کوئی ڈیڈلاک ہے؟

اپوزیشن لیڈر  نے جواب میں کہا کہ کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، آج اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، تین دن کاوقت ہےاس میں مل کر نگران وزیر اعظم کیلئےمشاورت کریں گے۔

راجہ ریاض سےسوال کیا گیا کہ تین ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو کیا الیکشن کمیشن تک نگراں وزیراعظم کا نام جائے گا؟اس پر راجہ ریاض نے جواب دیا کہ کوشش کریں گے کہ وزیراعظم اور میں کسی ایک نام پر متفق ہوں۔

ایک سوال کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان بہترہوگا یا کوئی بیوروکریٹ؟ پر راجہ ریاض نے کہا کہ کوئی بہتر نام ہوگا جسے عوام اور میڈیا سراہیں گے، کل نگران وزیراعظم کیلئے ملاقات دوبارہ ہوسکتی ہے۔

 دوسری جانب نگران وزیر اعظم کی دوڑ میں جلیل عباس جیلانی کانام بھی سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی مقتدر حلقوں کے بھی فیورٹ ہیں،ان کے نام پر اتفاق کروانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔جلیل عباس کا نام پیپلزپارٹی کی جانب سے دیا گیا ہے۔جلیل عباس جیلانی بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور رہے ہیں۔یہ امریکا سمیت دنیا کے اہم ملکوں میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے سیکرٹری خارجہ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دی ہیں ۔

واضح رہے کہ  جلیل عباس جیلانی نے دسمبر 2013 سے فروری 2017 تک امریکہ میں پاکستان کے 22 ویں سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔مارچ 2012 سے دسمبر 2013 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ جلیل عباس 2 فروری 1955 کو ملتان میں بیوروکریٹس خاندان میں پیدا ہوئے۔

جلیل عباس جیلانی کے والد پبلک سروس کمیشن آفیسر رہ چکے ہیں، ان کے بھائی چیف سیکرٹری پنجاب رہ چکے،جلیل عباس جیلانی سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔یہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےکزن ہیں۔مارچ 1979 میں فارن سروس میں شمولیت سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سےوکالت کی ڈگری حاصل کی۔

مزیدخبریں