بینک ڈپازٹس میں نمایاں اضافہ ،25 ہزار 702 ارب کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Aug 09, 2023 | 18:04:PM
بینک ڈپازٹس میں نمایاں اضافہ ،25 ہزار 702 ارب کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کیپشن: سٹیٹ بنک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹس میں نمایاں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جولائی 2022 کے مقابلے جولائی 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،جولائی 2023 میں بینکس ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 25 ہزار 702 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میںبینکس ڈپازٹس 22 ہزار 101 ارب روپے تھے ،ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3601 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں بینک ڈپازٹس میں 195 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکس ڈپازٹس جون 23 کے 25 ہزار 508 ارب روپے سے بڑھ کر جولائی 23 میں 25 ہزار 702 ارب روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،شہبازشریف کھل کر بول پڑے، اسمبلی تحلیل سے متعلق اہم بیان