ریلوے اور سٹیٹ لائف کے درمیان معاہدہ مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا گیا، کسی حادثہ کی صورت میں خدانخواستہ جان جانے کی صورت میں انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دی گئی،ڈس ایبلٹی کی صورت میں 3 لاکھ روپے کا انشورنس کور ہو گا، چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے شاہد عزیزنے کہاکہ ریلوے مسافروں کا انشورنس کور بڑھا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے،زخمی افراد کو بھی جلد از جلد انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کیلئے نئی کرنسی آنے کو تیار