ملتان: پب جی گیم نے ایک اور   گھر اجاڑ دیا

Aug 09, 2023 | 19:19:PM

(مہر عمران)بھتہ خوروں نے پب جی گیم کے ذریعےگینگ نے  14 سالہ لڑکے کو حراساں کرکے 200 تولہ سونا لوٹ لیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ملتان میں پب جی گیم کے ذریعے 14 سالہ لڑکے کو حراساں کر کے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا۔
 ملزمان نے حارث کو ذہنی طور پر مفلوج کرکے  200 تولے سونے کے  بسکٹ  ، جس کی مالیت 4 کروڑ روپے ہتھیالیے,  ممتازاباد کا رہائشی 14 سالہ حارث آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہے اور والد چوہدری افتخار نجی فیکٹری کا مالک ہے،حارث کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ بستی ملوک نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حارث سے حیدرآباد کے رہائشی ارسلان اور راشد وغیرہ نے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کی۔ حارث کو ارسلان اور راشد نے دماغی طور پر مفلوج کرنے کے لیے ڈرایا دھمکایا، اور پب جی گیم چھوڑنے پر مرنے کا عندیہ دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ بھتہ خوری کی دفعہ 386 کے تحت درج کیا گیا ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا "، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

واضح رہے کہ پب جی گیم سے نوجوانوں کی خود کشی کے متعدد واقعات رونما ہونے کے بعد پی ٹی اے نے اس پر پابندی عائد کی تھی۔ 
 

مزیدخبریں