(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں نئی تقرریاں کر دیں گئی،صوبائی کابینہ میں مختلف عہدوں پر 19 نئے ارکان مقرر کر دیئے گئے،سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ڈاکٹر منیر بلوچ کو صدر جبکہ سالار خان ککڑ کو جنرل سیکرٹری بلوچستان تحریک انصاف مقرر کر دیا،سید ظہور آغا، عبد الباری اور مالک نصیب اللہ کو سینئر نائب صدر بلوچستان تحریک انصاف مقرر کردیا گیا۔
گودا خان حجوانی، میر علی آغا، عمران حسین ہزارہ کو نائب صدر بلوچستان تحریک انصاف جبکہ عالم خان ککڑ کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان تحریک انصاف تعینات کردیا گیا،نور خان خیلجی، رائیس عبدالرحمن، حافظ نواب بلوچ اور پیر بخش جموٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،نواب خان دمر، رحیم آغا، عبداللہ جان موسی خیل کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلوچستان تحریک انصاف مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح سردار حسین شاہ شیرازی سیکرٹری اطلاعات ،عزیز خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جبکہ سید اقبال شاہ کو سیکرٹری لیگل آفیئرز مقرر کردیا گیا۔