"پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا "، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

Aug 09, 2023 | 20:32:PM

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ عوام کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ سندھ میں غریبوں کے لئے 20 لاکھ گھر بناؤں گا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا کام پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کو بحال کرنا ہےافغان بہن بھائیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مدد کو تیار ہیں مگر پاکستان کا امن داؤ پر نہیں لگنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، میں نے جیسے ہی وزارت خارجہ سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباؤ کا شکار تھے۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ بنا تو پاک چین تعلقات مسائل کا شکار تھے، اس کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جیسے چیلنجز کا سامنا تھا،’ہم نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے وقت سے قبل دو ایکشن پلان مکمل کیے اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم نے کچھ روز قبل ہی پاک چین سی پیک 10 سالہ تقریبات منائی ہیں ,امریکہ سے تعلقات میں بہتری لائی گئی،پاکستان نے یوکرائن جنگ میں اپنا اصولی موقف اپنایا،ہماری سفارتکاری میں بیلا روس اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ  نے پاکستان کا دورہ کیا,روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جی ایس پی پلس کافائدہ اٹھاتے ہوئے یورپ سے تجارت کو بڑھایا ہے ،یورپین ممالک سے تجارت اور تعلقات کو بڑھانے میں حنا ربانی کھر کی بہت کوشش شامل ہیں،افغانستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تھے ،پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا.

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ: ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ, ایک شہری, 5 ایف سی اہلکار زخمی

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نے گوا میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی ، ہم نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے دن کو منانے کا طریقہ کار طے کیا،ہم نے حال ہی میں یورہی یونین کے ساتھ مائیگریشن پر مزاکرات مکمل کیے،اس سے بیرون ممالک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلے,جی ایس پی پلس اسٹیٹس بحال اور جاری ہے,افغانستان پر ہمارا موقف واضح اور صاف ہے،پاکستان کی سلامتی ہر صورت اولین ہے,ہم ملک کر مزید مواقع پیدا کر سکتے ہیں تاہم دہشت گردی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا,کشمیر پر ہم نے بھارتی سرزمین پر کشمیر کے محکومین کے لیے آواز بلند کی ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بھی آواز بلند کی، قرآن کی بے حرمتی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،انہوں نے کہا کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے دورے میں ان کو تفصیلی ڈوزئیر پیش کئے ا ور او ائی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے پلیٹ فارم سے اسلامو فوبیا کیخلاف مذمت کی اور قوام متحدہ منایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے موقف کو دنیانے,  اقوام متحدہ نے مانا جو کہ بڑی کامیابی ہے,مختلف کثیر الالجہتی فورمز پر کامیابی سے نمائندگی کی گئی,گذشتہ برس پاکستان جی 77 گروپ کا صدرمنعقد ہوا,پاکستان او آئی سی کے سائنس و ٹیکنالوجی فورم کے انتخابات کامیابی سے جیتا,اس کا سہرا ہمارے دفتر خارجہ حکام کو جاتا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ میں طلبا کو ویزے کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے، وزارت نے بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے لیے اقدامات کیے۔

پریس کانفرنس میں وزیر مملکت مور خارجہ حنا ربانی کھر,  سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان , اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی, اور ترجمان دفتر ممتاز زہرابلوچ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں