(اویس کیانی) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اسمبلی کی مدت پوری ہونے اور تحلیل کیے جانے کے اعلان کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کی جاچکی ہے جس کیلئے وزیراعظم کی جانب سے حتمی حکم کا انتظار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آج رات صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجوں گا،وزیراعظم
ذرائع کے مطابق حکم ملتے ہی اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری صدر کو بھجوا دی جائے گی جن کے پاس سمری منظور کرنے کا زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کا وقت ہوگا جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی بیٹھک کل ہوگی۔