وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ ، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاو¿الدین، سرگودھا،فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جھنگ،بھکر،لیہ،راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خضدار،ژوب اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے ، ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، صوبہ کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں ایک اور وار چل گیا، باجوڑ سے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی