(ویب ڈیسک) بھارت میں بی جے پی کا مردہ قرار دیا گیا سیاسی رہنما آخری رسومات میں زندہ ہو گیا۔
بھارت میں حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)کے مردہ قرار دیے گئے رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔ وہ آگرہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں طبیعت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں ایک اور وار چل گیا، باجوڑ سے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی
مہیش بگھیل کے بھائی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بی جے پی رہنما کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں گھر منتقل کرنے کا کہہ دیا تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہم بھائی کو گھر لے آئے اور ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی تھی۔ آخری رسومات سے کچھ دیر قبل مہیش کی جانب سے حرکت کی گئی، جب قریب سے دیکھا تو انہوں نے آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔
مہیش بگھیل کے بھائی نے کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر فورا مہیش بگھیل کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سینے میں انفیکشن ہے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، دوستوں اور اہلخانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔