(عامر شہزاد) سی ٹی ڈی کی جانب سے خیبر مسجد میں دھماکہ کرنے کرنے والے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کے خاکے تیار کرلئے ہیں۔
سی ٹی ڈی بیان کے مطابق خیبر مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خیبر مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کے خاکے تیار کرلئے گئے ہیں، سہولت کار کی پہچان عبداللہ المعروف سلمان کے نام ہوئی ہے جس کے متعلق اطلاع دینے پر نقد انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں ایک اور وار چل گیا، باجوڑ میں دھماکہ ہو گیا
سی ٹی ڈی بیانیے میں مزید کہا گیا کہ سہولت کار سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، خودکش حملہ آور کا نام انصار عرف ابوزر تھا، جس کی مونچھیں اور داڑھی بھی تھی، خودکش حملہ آور کو سہولت کار عبداللہ المعروف سلمان نے خود کش جیکٹ اور روسی ساختہ کلاشنکوف دی تھی۔