سرکاری ملازمین کے سپیشل ڈیوٹی الاؤنس میں 50 فیصد کا اضافہ 

Aug 09, 2023 | 23:05:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے سپیشل ڈیوٹی الاؤنس میں لگ بھگ 50 فیصد کا اضافہ کر دیا۔
 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے باہرسپیشل ڈیوٹی پر جانے والے تمام ملازمین کے عام اورسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ریٹ بڑھا دیئے گئے ، گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک عام ریٹ 496 سے بڑھا کر 744 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک سپیشل ڈیلی الاؤنس ریٹ 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 11 تک عام ڈیلی ریٹ 624 سے بڑھا کر 936 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ پانچ سے 11 تک اسپیشل ڈیلی الاؤنس 800 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 12 سے 16 تک عام ریٹ 1120 روپے سے بڑھا کر 1680 روپے یومیہ کر دیا گیا، گریڈ 12 سے 16 تک اسپیشل ڈیلی الاؤنس 1440 روپے سے بڑھا کر 2160 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 17 سے 18 تک عام ریٹ 2ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے یومیہ کر دیا گیا ہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک اسپیشل ڈیلی الاؤنس 2560 روپے سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 19 سے 20 تک عام ڈیلی الاؤنس 2480 روپے سے بڑھا کر 3720 روپے کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 سے 20 تک سپیشل ریٹ 3280 روپے سے بڑھا کر 4920 روپے کر دیا گیا ہے، گریڈ 21 کے لیے عام ڈیلی الاؤنس 2800 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے لیے سپیشل ڈیلی الاؤنس 4000 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کےلئے عام ڈیلی الاؤنس 2800 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے کر دیا گیا، گریڈ 22 کے لیے سپیشل ڈیلی الاؤنس 4800 روپے سے بڑھا کر 7200 روپے کر دیا گیا، عام ریٹ کا اطلاق چھوٹے شہروں اور اسپیشل ریٹ کا اطلاق بڑے شہروں میں ڈیوٹی پر جانے کےلئے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر کی بے رحم لہروں کا نشانہ بن گئی، افسوسناک خبر آگئی

مزیدخبریں