(آزاد نہڑیو)دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں ملنے کے امکانات ہیں، اسی سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ نے کل اجلاس بھی طلب کر لیا۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے سے متعلق کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سندھ حکومت نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں کل صبح 10 بجے اجلاس طلب کرلیا جس میں30 محکموں کے دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کر دیئے
ملازمت دینے والے محکموں میں بورڈ آف روینیو ،بلدیات ،خزانہ ،جنگلات ،خوراک ،سماجی بہبود اور ترقی و منصوبہ بندی،اینٹی کرپشن ورکس اینڈ سروسز داخلہ ،کالج تعلیم، سکول تعلیم ، زراعت، صحت ،قانون آبپاشی، خصوصی افراد ،اقلیتی امور کھیل اور ثقافت و سیاحت سمیت تیس محکمے شامل ہیں۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد ایک سے چار گریڈ تک کی اسامیوں پر ملازمت دینے کی منظوری دی جائے گی ۔