صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیرداخلہ سمیت دیگر شخصیات کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

Aug 09, 2024 | 00:58:AM
صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیرداخلہ سمیت دیگر شخصیات کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاباش چیمپئن ارشد ندیم شاباش! صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر ملکی قیادت نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت کی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

وزیراعظم کی مبارکباد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ (Gold Medal) جیتنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف سونے کا تمغہ نہیں جیتا بلکہ اولمپکس کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، ارشد ندیم نے کوئی بھی فاؤل کئے بغیر دو تھرو 90 میٹر سے زائد فاصلے پر پھینکیں، جو ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا، ارشد ندیم اولپکس ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اولمپکس کی تاریخ میں امر ہو گئے، پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پاکستان کا پوری دنیا میں نام روشن کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہائیوں بعد ارشد ندیم وہ پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جن کی شاندار کارکردگی کی بدولت اولمپکس میں سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، اس شاندار کامیابی کا سہرا ارشد ندیم اور اس کے اہل خانہ کی محنت کو جاتا ہے، گزشتہ ملاقات میں ارشد ندیم کو میں نے بلند حوصلہ اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے جذبے سے بھرپور پایا، پوری قوم اس کامیابی پر رب کے حضور سر بسجود ہے، ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے، ارشد ندیم کی اولمپکس میں شاندار کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ مقصد کیلئے سچی لگن ہو تو کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کی مبارکباد

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو  میں نیا اولمپکس ریکارڈ بنا کر گولڈ  میڈل جیتنے پر ارشدندیم کو مبارکباد دی، انہوں نے  اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ارشد ندیم اپنے نے پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، 32 برس بعد ارشد ندیم نے پاکستان کے لئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم کو بلند کرکے تاریخ ساز اور نا قابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا، ارشد ندیم نے مہارت اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان  کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کی محنت اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں اور  مقابلے میں فتح حاصل کی، ارشد ندیم کی جیت  پاکستان کی فتح ہےجسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہےجس نے آج کے دن کو پاکستان کے لئے یادگار بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے، ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم  کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کو جیولین تھرو اولمپکس کی فائنل جیتنے  پر مبارکباد دی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کا رکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم نے انڈیا کو شکست دیکر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو مبارکباد ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں گولڈ میڈل جیتنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارکباد دی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ارشد ندیم آپ کیلئے نیک خواہشات ہیں، ارشد ندیم ایک باصلاحیت اور مایہ ناز اتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے   گولڈ میڈل جیتا ہے، پاکستان میں جیولن تھرو کے کھیل کے فروغ کیلئے ارشد ندیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، ارشد ندیم نے اولمپکس جیولن تھرو کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو پھینک کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا، ارشد ندیم نے اولمپکس کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کی ہے، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی کی مبارکباد

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارک باد دی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا 92.97 کی تھرو کا ریکارڈ قابل تعریف ہے، پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، قوم اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑی ہے، اولمپیئن ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے۔

وزیر کھیل سندھ کی مبارکباد

وزیر کھیل سندھ اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش مہرکی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا، ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا جو ایک منفرد اعزاز ہے۔