میئر کراچی کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپےانعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پیرس اولمپک کے جیولین تھرو مقابلے میں شاندار پرفارمنس اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے جبکہ پاکستان کا 32 سال بعد یہ کسی بھی کھیل میں پہلا تمغہ ہے ،ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا ہے جبکہ سابقہ چیمپئن بھارتی حریف نیرج چوپڑا 89.54 میٹر تھرو کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، ارشد ندیم کی یہ تھرو اولمپک تاریخ کی سب سے بڑی تھرو ہے اس طرح انہوں نے ریکارڈ بھی بنا ڈالا