وزیرِ اعظم کی تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے  پر پوری قوم کو مبارکباد 

Aug 09, 2024 | 09:53:AM
وزیرِ اعظم کی تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے  پر پوری قوم کو مبارکباد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رات گئے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ، ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا. 
وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور جیولن تھرو میں نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا.  
وزیرِ اعظم نے تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے  پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمَ اعلی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے بوئی، اسکے شاندار ثمرات دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کر رہے ہیں،میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو دریافت کرنے کیلئے اللہ رب العزت نے مجھ ناچیز کو وسیلہ بنایا۔