معافی نہیں ملے گی؟آرمی چیف نے سب واضح کردیا

Aug 09, 2024 | 09:57:AM

Read more!

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی کو کیسز میں ریلیف مل رہا ہے ۔اب 190ملین پاؤنڈ کیس بھی حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد اِس کیس کا فیصلہ بھی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ممکن ہے بانی پی ٹی آئی کو یہاں سے عدالتی ریلیف مل جائے لیکن اِس کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کیلئے معاملہ اِتنا سادہ نہیں لگتا۔بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کا ہر طرح سے راستہ روکنا چاہتی ہے۔جیسا کہ الیکشن ایکٹ بل پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کردیے ہیں ۔جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے حکومت کے ساتھ اِس کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی بھی کھڑی ہے۔ دوسری جانب نو مئی واقعے پر تحریک انصاف بڑی مشکل میں آسکتی ہے۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خلاف جتنے بھی کیسز کے فیصلے ہوئے، آپ کو عدالتوں سے ریلیف مل گیا، اب آپ کے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک ہی ایشو ہے وہ 9 مئی کا ہے، وہ بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، آپ بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، کوئی تیسرا راستہ بتائیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں امن ہو ملک میں استحکام ہو، 9 مئی پر ایک ہی راستہ ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔صحافی نے سوال کیا کہ حکومت میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس لیے معافی کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ آپ کو پتا ہے کہ آپ کا ٹرائل اب ملٹری کورٹس میں ہونا ہے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اِن کا ایک ہی مقصد ہے، فوج کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کیا جائے اور یہ بچ جائیں، لیکن یہ نہیں بچیں گے، میرے خلاف یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں کوئی ڈیل کروں، لیکن میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، میرے خلاف جتنے مقدمات بنانے ہیں، بنا لیں، جتنا جیل میں رکھنا ہے، رکھ لیں۔

اب بانی پی ٹی آئی ایک طرف ڈیل نہ کرنے کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تاثر ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پاک فوج سے معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں اور کل بانی پی ٹی آئی نے نو مئی پر مشروط معافی مانگنے کا بھی اعلان کیا ۔لیکن پاک فوج میں نو مئی کو لے کر مؤقف واضح ہے کہ نو مئی کے ذمہ داروں کیخلاف قانون حرکت میں آئے ۔اِس ھوالے سے واقفان ھال کا کہنا ہے کی حکومت ا ور عسکری قیادت کے درمیان ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔ آج علماء مشائخ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے اور اُن کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے اور منفی پروپیگینڈا کرنے والوں کے حوالے سے بھی بات کی اور نو مئی کو دلخراش واقعہ قرار دیا ۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں