اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات , امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے

Aug 09, 2024 | 10:13:AM
 اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات , امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے  امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔

 خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا جبکہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی سکیم کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے۔

واضح  رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔