وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

Aug 09, 2024 | 10:13:AM
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کراچی میں دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم ملک گیر انسداد پولیو مہم کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف پاکستان میں کاروبار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔