ارشدندیم کوسونے کا تاج پہنانے اورسکھر اسٹیڈیم نام سے منسوب کرنے کا اعلان

ارشدندیم نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈمیڈل جیت کرقوم کاسرفخر سے بلندکردیا، میئرسکھرارسلان اسلام شیخ

Aug 09, 2024 | 10:51:AM
ارشدندیم کوسونے کا تاج پہنانے اورسکھر اسٹیڈیم نام سے منسوب کرنے کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرورارشدندیم کے لیے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے  سونے کے تاج اورسکھر میں زیرتعمیراسپورٹس اسٹیڈیم کو  ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

میئرسکھر ارسلان اسلام شیخ کااس حوالے سے کہناہے کہ ارشدندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈمیڈل جیت کر پوری قوم کاسرفخر سے بلندکردیاہے،سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر ہم جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے،اس کے علاوہ سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو  بھی  ارشد ندیم  کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ضرورپڑھیں:پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے  گولڈ میڈل جیتنے پر میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا،  گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر چکے ہیں۔