ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا : شیری رحمٰن

Aug 09, 2024 | 14:22:PM

(24نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں