حکومت بجلی قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے تیار،کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے:حافظ نعیم الرحمان

Aug 09, 2024 | 12:16:PM

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا 14 دن تک جاری رہا اور حکومت کو ہم سے معاہدہ کرنا پڑا۔جماعت اسلامی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی پر تیار ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ میں آئی پی پیز کی رپورٹ سامنے آئے گی جس سے قیمتیں مشروط کردی ہیں۔حکومتی کمیٹی کو بتایا کہ کس طرح بجلی کی قیمتیں کم اور آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔حکومت کو بتایا کہ کس طرح تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کیا جاسکتا ہے۔پہلی مرتبہ بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کی بات ہوئی۔

ضرورپڑھیں:حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،دھرنا موخر کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ رات حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوا ،جماعت اسلامی اور وفاقی وزراء نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے امیر جماعت اسلامی نے 14 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

مزیدخبریں