محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب جانے والے پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔