آصف مرچّنٹ کی گرفتاری پرامریکا سے تفصیلات کا انتظار ہے, دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آصف مرچّنٹ کی گرفتاری پرترجمان دفترخارجہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ رابطہ کیا ہےمزید تفصیلات کا انتظارکررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا سے اس کیس کی مزید تفصیلات آنے کا منتظر ہے، امریکا سے معلومات آنے کے بعد مزید وضاحت دی جائے گی، پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔
بنگلہ دیش میں حالیہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربنگلا دیش کے مثبت تعلقات ہیں، پاکستان کے ہائی کمشنر نے بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، وزیراعظم نے پروفیسر یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے بنگلا دیش میں حالات جلد نارمل ہو جائیں گے، بنگلا دیش کے حالات پر بھارت کے پاکستان کے ملوث ہونے کے تمام بیانات مسترد کرتے ہیں۔