چاہتے ہیں سعودی عرب امت مسلمہ کی رہنمائی کرے: مولانا فضل الرحمٰن

ہم بین الاقوامی برادری میں سعودی عرب کو سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں

Aug 09, 2024 | 15:35:PM
چاہتے ہیں سعودی عرب امت مسلمہ کی رہنمائی کرے: مولانا فضل الرحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اسلامی دنیا کی سربراہی کا حق دیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب امتِ مسلمہ کی رہنمائی کرے۔

سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر مسلمانوں کے مسائل اٹھائیں، سعودی سفیر، سفیرِ خادم حرمین شریفین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری کچھ روایات ہیں،معزز مہمان اس پارلیمنٹ میں ہیں، بے نظیر دور میں یاسر عرفات آئے تھے اور انہوں نے یہاں خطاب کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں اپنے داخلی معاملات سامنے نہیں رکھنے چاہئیں، آج معزز مہمان کا یہاں آنا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا،اپنے داخلی اور سیاسی معاملات پر بات نہیں کروں گا، اس ایوان میں جو اس وقت ماحول پیدا ہوا اس پر اپنے مہمان سے معذرت کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزیدکہا کہ ہماری کچھ روایات ہیں، مہمان ایوان میں موجود ہیں، روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اندرونی سیاست پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی (ف)نے  یہ بھی کہا  کہ ہمیں دونوں ملکوں کے تعلقات اور بقائے باہمی پر بات کرنی چاہیے، ہم بین الاقوامی برادری میں سعودی عرب کو سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں۔